07:55 am
ایف ایم سی آزادی ڈے نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2019ء کے مین رائونڈ ..

ایف ایم سی آزادی ڈے نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2019ء کے مین رائونڈ ..

07:55 am

لاہور : پنجاب سکواش کے زیراہتمام ایف ایم سی آزادی ڈے نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2019ء کے مین رائونڈ کے دوسرے روز کوارٹرفائنلز مقابلے مکمل ہوئے۔ اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیرا ز سلیم، نائب صدر طارق فاروق رانا، کوچز، ریفریز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
 
بوائز انڈ ر 19 کے پہلے کوارٹرفائنل میں کے پی کے احمد علی نے اپنے ہی شہر کے ذیشان ملک کو 11/6,13/11, 11/2 سے، دوسرے میچ میں پی اے ایف کے عزیر شوکت نے پنجاب کے حسان رضا کو 11/0, 11/8, 11/6 سے، تیسرے کوارٹرفائنل میں کے پی کے ذیشان زیب نے پنجاب کے معاذ خان کو 11/5, 11/7, 12/10 سے جبکہ چوتھے میچ میں پنجاب کے حارث قاسم نے پنجاب کے ہی زوہیر شاہد کو 11/6, 11/2, 11/8سے ہرا دیا۔انڈر 15 بوائز کے پہلے کوارٹرفائنل میں پی اے ایف کے محمد احمد نے پنجاب کے اذلان خاور کو 11/2, 11/3, 11/4 سے، پنجاب کے انس بخاری نے پنجاب ہی کے عاشر بٹ کو 10/12, 11/2, 11/2, 11/6 سے، تیسرے کوارٹرفائنل میں پی اے ایف کے حمام احمد نے پی اے ایف ہی کے صبور خان کو 9/11, 11/5, 11/4, 11/8 سے، چوتھے کوارٹرفائنل میں کے پی کے مہاتیر علی نے پنجاب کے مبشر خان کو 11/8, 7/11, 11/7, 11/9 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 13 بوائز کے پہلے کوارٹرفائنل میں پنجاب کے عمر ارشد نے پنجاب کے ہی زوہیر نعیم کو 11/9, 11/8, 11/3 سے، دوسرے کوارٹرفائنل میں پنجاب کے ورن آصف نے پنجاب ہی کے عبداللہ ندیم کو 6/11, 9/11, 11/3, 11/2, 11/3 سے، تیسرے میچ میںپنجاب کے محمود محبوب نے پی اے ایف کے عبداللہ نواز کو 11/9, 11/9, 11/8 سے جبکہ چوتھے کوارٹرفائنل میں پی اے ایف کے سخی اللہ نے پی اے ایف کے ہی عبید اللہ ترین کو 11/5, 11/9, 11/8 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آج بروز (جمعہ )کو صبح گیارہ بجے انڈر 19 اور انڈر 15 کے 11 بجے جبکہ انڈر 13 کے سیمی فائنل سہ پہر تین بجے ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں