08:00 am
قومی کرکٹر حسن علی شادی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

قومی کرکٹر حسن علی شادی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

08:00 am

لاہور(نیوز ڈیسک )قومی کرکٹر حسن علی شادی کے بعد دلہن کے بغیروطن واپس پہنچ گئے، دبئی ایئر پورٹ سے حسن علی کی اہلیہ سامعہ نے انہیں رخصت کیا۔کرکٹر حسن علی غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچےاور میڈیا سے کسی قسم کی بات کرنے سے گریز کیا۔فاسٹ بولر جلد پی سی بی کا ٹریننگ کیمپ جوائن کریں گے،ایئر پورٹ سے حسن علی دوستوں اور رشتے داروں کے ہمراہ گوجرانوالہ میں اپنے گھر روانہ ہو گئے
۔حسن علی اور سامعہ خان کی شادی 20اگست کو دبئی کے اٹلانٹس پام ہوٹل میں ہوئی تھی جس میں حسن علی کے اہل خانہ، قریبی دوست اور شاداب خان شریک ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں