10:22 am
مصباح نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

مصباح نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

10:22 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق مصباح الحق نے کمیٹی رکن کی حیثیت سے استعفیٰ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ملاقات کے دوران پیش کیا۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کے لیے آج باضابطہ طور پر درخواست جمع کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں
اس عہدے کے لیے کئی نامور افراد دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام گردش کرنا دلچسپ امر تھا۔پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گا۔