11:23 am
پاکستان نے عالمی ریکارڈ توڑے ہوئے فتح کو کشمیر کے نام کر دیا

پاکستان نے عالمی ریکارڈ توڑے ہوئے فتح کو کشمیر کے نام کر دیا

11:23 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کھیلوں کے میدان میں بھارت چاروں شانے چِت ، پاکستان نے عالمی ریکارڈ توڑے ہوئے فتح کو کشمیر کے نام کر دیا ۔۔۔ پاکستان نے مارشل آرٹس میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، کراچی کے محمد راشد نے مزید تین عالمی ریکارڈ توڑنے کا دعوی کرتے ہوئے اعزازات کشمیریوں کے نام کر دیئے۔ کراچی کے محمد راشد نےبھارت کے دو اور امریکہ کا ایک عالمی ریکارڈ توڑنے کا دعوی کیا،
راشد نسیم نے کہنی کے وار سے ایک منٹ میں 234 اخروٹ توڑ کر پربھارکر ریڈی کا اعزاز چھین لیا۔ پاکستانی ایتھلیٹ نے ایک منٹ میں ٹارگٹ پر 114 مرتبہ گھٹنے کے وار کیے اور روایتی حریف پربھارکر ریڈی کو ریکارڈ سے محروم کر دیا۔ راشد نسیم نےریکارڈز بھارتی ظلم و جبر کا شکار کشمیری عوام کے نام کر دیئے۔

تازہ ترین خبریں