06:44 am
پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ کا انعقاد 28 سے 30 اگست تک ہوگا، کرس ماسٹرز،

پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ کا انعقاد 28 سے 30 اگست تک ہوگا، کرس ماسٹرز،

06:44 am

اسلام آباد : پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ کا میلہ ایک بار پھر 28 سے 30 اگست تک اسلام آباد میں سجے گا جس میں شرکت کیلئے دنیا کے نامور ریسلرز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رنگ آف پاکستان کے چیئرمین پیر عاصم شاہ نے بتایا کہ اس سال ریسلنگ مقابلوں میں کرس ماسٹرز، ٹونی آئرن ، مائیک ڈی، اینجل بلانک، اکارس بادشاہ خان سمیت دس انٹرنیشنل ریسلرز ان ایکشن میں دکھائی دینگے۔
 
انہوں نے کہا کہ ریسلنگ مقابلوں کے انعقاد کیلئے تعاون پر آئی ایس پی آر کے شکر گزار ہیں،اس بار تین پاکستانی پہلوان انعام بٹ،طیب اعوان اور اعجاز حیدر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔منتظمین کے مطابق مقابلوں کے دوران فوڈ فیسٹیول اور کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے،مقامی ٹیلنٹ کیلئے اسٹرانگ مین کے نام سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انعام بٹ اور طیب اعوان کو بھی ریسلنگ میں لائینگے،دونوں پہلوانوں کو پروفیشنل ریسلنگ کیلئے تیار کرنے میں زیادہ محنت نہیں کرنا پڑیگی۔انہوں نے کہا کہ بادشاہ نے پاکستان میں ریسلنگ کے فروغ کیلئے بہت اہم کردار ادا کیا، اے این ایف اور پاک فوج نے ریسلنگ کے ایونٹس کیلئے معاونت کی ہے۔عاصم شاہ نے کہا کہ کسی ادارے کی جانب سے مالی تعاون نہیں ملا اپنی مدد آپ کے تحت ریسلنگ کے ایونٹس کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت سارے ایسے پہلوان ہیں جنہوں نے ریسلنگ کا رجحان پیدا کیا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں جب ہمارے ملک کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے تو بہت فخر ہوتا ہے،اس فخر ہی کی وجہ سے ہم اب بھی ریسلنگ کے فروغ کے لیے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رنگ آف پاکستان کا سب سے کم ٹکٹ 750 اور سب سے زیادہ 2500 روپے رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر بیرون ملک سے آئی مہمان سوکال ویل نے کہا کہ رنگ آف پاکستان میں تمام پروفیشنل لوگ ہیں جن کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا۔بادشاہ خان نے کہا کہ فری سٹائل ریسلنگ مقابلے ہونگے جس کے کیے ویٹ کی کوئی قید نہیں ہے،سائز جتنا بھی ہو عوام کو متاثر کرنے کے لیے مقابلے کروائے جائینگے،ان مقابلوں میں خواتین پہلوان نہیں ہیں،مقابلوں میں غیر ملکی 8 سے 10 اور 3 پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے شو میں نہیں جانتا کس کے ساتھ مقابلہ ہوگا،دوسرے شو میں میرا مقابلہ کرس ماسٹر کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین خبریں