06:53 am
نائومی اوساکا، سیمونا ہالپ، کیرولین وزنائیکی، ایلیسی مارٹینز اور ..

نائومی اوساکا، سیمونا ہالپ، کیرولین وزنائیکی، ایلیسی مارٹینز اور ..

06:53 am

نیویارک : رواں برس کے چوتھے اور آخری بڑے گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز میں نائومی اوساکا، سیمونا ہالپ، کیرولین وزنائیکی، ایلیسی مارٹینز اور پیٹرا کویٹوا دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔
 
امریکا کے شہر نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے 139ویں ایڈیشن میں جاپان کی ٹینس اسٹار، دفاعی چمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ نائومی اوساکا، رومانیہ کی سیمونا ہالپ، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور بیلجیئم کی ایلیسی مارٹینز نے فتح سمیٹ لی۔پہلے رائونڈ کے دیگر میچوں میں جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پالیسکووا، امریکا کی ٹیلر ٹائونسنڈ، آسٹریلوی کھلاڑی آجلا، رومانیہ کی سورانا کرسٹیا، روس کی ارینا سابالینکا، کروشیا کی ڈونا ویکک اور روس کی اینا کالینسکایا نے کامیابی حاصل کرکے دوسرا رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تازہ ترین خبریں