07:20 am
کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار ،اعصام الحق نے امریکہ میں جاری یو ایس اوپن ٹینس چمپئن شپ میں ریڈ آرم بینڈ پہن کر میچ کھیلا

کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار ،اعصام الحق نے امریکہ میں جاری یو ایس اوپن ٹینس چمپئن شپ میں ریڈ آرم بینڈ پہن کر میچ کھیلا

07:20 am

 
نیویارک (این این آئی)کشمیریوں کی حمایت اور اظہاریکجہتی کیلئے پاکستانی اسٹار ٹینس پلیئراعصام الحق نے امریکہ میں جاری یو ایس اوپن ٹینس چمپئن شپ میں ریڈ آرم بینڈ پہن کر میچ کھیلا۔ امریکہ میں جاری یو ایس اوپن میں اعصام الحق نے (ریڈ بینڈ )اپنے بازو پر لال پٹی باندھ کے کشمیریوں کی حمایت میں منفرد انداز اختیار کیا۔اعصام الحق یو ایس اوپن کے میچ میں شرکت کیلئے گرائونڈ پہنچے تو انکے ہاتھ میں ریڈ آرم بینڈ تھا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ یہ انداز کشمیریوں کی حمایت اور محبت میں اپنایا ہے،ٹینس اسٹار اعصام قریشی کا مزید کہنا تھا
 
کہ میری دعا ہے کہ کشمیریوں کو مشکل وقت سے نمٹنے کے لئے اللہ ہمت دے، پاکستان زندہ باد کشمیر پائندہ باد۔یو ایس اوپن کے ڈبلز ایونٹ کے پہلے میچ میں اعصام کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین خبریں