08:01 am
آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

08:01 am

کینبرا (این این آئی) آسٹریلوی ویمن ٹیم 5 ستمبر کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے ویسٹ انڈیز کا آغاز کریگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ویمن ٹیم 5 ستمبر کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے کا آغاز کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 16 ستمبر
 
کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں