08:15 am
کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیر لیگ میں دوبارہ جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے

کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیر لیگ میں دوبارہ جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے

08:15 am

کنگسٹن (این این آئی) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیر لیگ میں جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے۔ گیل کی زیر قیادت تلاواز کو 2013ء اور 2016ء میں سی پی ایل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم 2017ء میں انہوں نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ تلاواز کے کو آنر جیفرسن ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ گیل ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے خطرناک بلے باز ہیں، وہ اکیلے میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتی ہے اسلئے ہم انہیں دوبارہ ہوم ٹیم میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں،
 
بلاشبہ یہ پوری ٹیم کیلئے ایک بڑی خبر ہے، امید ہے کہ وہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو ایک بار پھر چیمپئن بنوانے میں کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین خبریں