11:07 am
مصباح الحق بھی وزیراعظم کے نقش قدم پر چل پڑے ،ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالتے ہی ایسا اعلان کردیا کہ وزیر اعظم بھی خو ش ہوجائیں گے

مصباح الحق بھی وزیراعظم کے نقش قدم پر چل پڑے ،ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالتے ہی ایسا اعلان کردیا کہ وزیر اعظم بھی خو ش ہوجائیں گے

11:07 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا گرین سگنل دیدیا۔ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے کیمپ میں سخت محنت کی اور فٹنس میں بہتری لائے ہیں تاہم اگلے ہفتے قیادت سمیت اہم فیصلے کرینگے۔دوسری جانب وسیم خان کا کہنا ہے کہ 1،2 یا تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کا بھی طے کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ میں جب کپتان تھا تو فائنل الیون کے انتخاب کیلئے اتھارٹی کپتان کو دی جاتی تھی اور اس
 
حوالے سے کپتان کو اہمیت دینی بھی چاہئے، چیف سلیکٹر اور کوچ ہونے کے ناطے آپ اپنا موقف ضرور دیتے ہیں لیکن کپتان نے گراؤنڈ میں عملی طور پر کام کرنا ہوتا ہے اس لئے اسے وہ کھلاڑی دینے چاہئیں جن پر اسے اعتماد ہو۔یاد رہے کہ عمران خان اپنے کرکٹ کیرئیر میں اس چیز کے بہت حامی تھی کہ پلینگ الیون چننے کا اختیار ٹیم کپتان کے پاس ہی رہنا چاہیے ۔

تازہ ترین خبریں