10:35 am
مصباح الحق کو PSL کے دوران معاوضہ نہیں ملے گا

مصباح الحق کو PSL کے دوران معاوضہ نہیں ملے گا

10:35 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو پی ایس ایل کے دنوں میں کسی قسم کو کوئی معاوضہ نہیں دے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو روز قبل مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سونپیں ، پی سی بی نے مفادات سے متصادم کی پالیسی بنانے کی بجائے یہ فیصلہ کیا کہ مصباح الحق کو ایکسپوژر دینے کے لیےپی ایس ایل کے لیے کام کرنے دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی میں تقری سے قبل مصباح الحق کا ایک فرنچائز کے ساتھ معاہدہ ہوچکا تھا، پی سی بی نے مصباح الحق کو اگرچہ پی ایس ایل میں کام کی اجازت دی ہے لیکن اس دوران بورڈ مصباح الحق کو معاہدے کے مطابق معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق مصباح الحق لیگ کو 5 دن پہلے سے لے کر لیگ سے 2 دن بعد تک کا معاوضہ نہیں ملے گا، سابق کوچ مکی آرتھر بھی ایک فرنچائز کے ساتھ وابستہ تھے انہیں بھی معاوضہ نہیں ملتا تھا ۔مکی آرتھر اور مصباح الحق کے معاہدوں کی شقوں میں کوئی فرق نہیں ہے ، مصباح الحق معاہدے کے مطابق اپنی فرنچائز سے ہی رقم لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو بورڈ سے مکی آرتھر جتنا ہی ماہانہ معاوضہ ملتا ہے جو لگ بھگ 30 لاکھ روپے ہے ۔

تازہ ترین خبریں