06:06 pm
عظیم پاکستانی لیگ سپنر عبد القادر انتقال کرگئے

عظیم پاکستانی لیگ سپنر عبد القادر انتقال کرگئے

06:06 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ماضی کے مایہ ناز لیگ سپن بائولر عبد القادر انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عبد القادر کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ ہسپتال لے جاتے دم توڑ گئے۔ ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی کی ہے۔عبد القادر نے 80اور 90کی دہائی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ کھیلی۔
وہ سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کے استاد مانے جاتے تھے۔ انھوںنے اپنا آخری میچ 1994میں شارجہ میں کھیلا تھا۔انھوںنے 67ٹیسٹ اور 104ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انھوںنے ٹیسٹ میچوں میں 236جبکہ ون ڈے میچوں میں 132وکٹیں اپنے نام کر رکھی تھیں۔

تازہ ترین خبریں