11:35 am
عبدالقادرجینئس لیگ سپنرتھے اگروہ آج کے دور میں کرکٹ کھیلتے تو ان کی وکٹیںشین وارن سے زیادہ ہوتیں

عبدالقادرجینئس لیگ سپنرتھے اگروہ آج کے دور میں کرکٹ کھیلتے تو ان کی وکٹیںشین وارن سے زیادہ ہوتیں

11:35 am

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے عظیم لیگ سپنر عبدالقادر کے انتقال پر اظہار افسوس کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ ” عبدلقادر کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا،میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں،عبدالقادر ایک جینئس اور عظیم لیگ سپنرز میں سے ایک تھے،وہ ڈریسنگ روم کی جان تھے
اور اپنے مزاح اور ذہانت سے کھلاڑیوں کومحظوظ کرتے تھے،عبدالقادر کے باؤلنگ کے اعدادو شمار ان کے ٹیلنٹ سے مکمل طور پر انصاف نہیں کرتے ہیں ،اگر وہ آج کے دور میں ڈی آر ایس کے قانون کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہوتے جب امپائر بلے بازوں کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے کے باوجود ایل بی ڈبلیوآؤٹ قرار دے دیتے ہیں تو ان کی وکٹیں عظیم لیگ سپنر شین وارن کے برابر ہوتیں“۔یاد رہے کہ 63سالہ عبدالقادر گزشتہ روز دل کادورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے ، انہوں نے67ٹیسٹ میچز اور104ون ڈے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اورانہیں لیگ سپن باؤلنگ کا آرٹ دوبارہ زندہ کرنے والا باؤلر مانا جاتاہے۔

تازہ ترین خبریں