05:58 pm
” عبدالقادر کو لوگ کسی وجہ سے جادوگر کہتے تھے لیکن جب انہوں نے میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ تم۔۔۔“

” عبدالقادر کو لوگ کسی وجہ سے جادوگر کہتے تھے لیکن جب انہوں نے میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ تم۔۔۔“

05:58 pm

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سپن باؤلنگ کی دنیا کے جادوگر جمعے کی شب اس دنیا کو چھوڑ گئے، ان کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا جس پر پوری دنیا میں ان کے مداح غمگین ہیں اور تعزیت کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی ان کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے لئے کی گئی عبدالقادر کی ایک ایسی پیش گوئی کے بارے میں بتایا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر لکھا ”عبدالقادر کو بہت ساری وجوہات کی بناءپر جادوگر کہا جاتا تھا لیکن جب انہوں نے میری آنکھوں میں دیکھا اور مجھے بتایا کہ تم پاکستان کیلئے اگلے 20 سال تک کھیلنے جا رہے ہو تو میں نے ان کی بات پر یقین کیا۔ ایک جادوگر، یقینا۔ ایک لیگ سپنر اور اپنے دور کے موجود۔ آپ بہت یاد آئیں گے عبدالقادر، لیکن بھلائے نہیں جا سکتے۔“

تازہ ترین خبریں