03:54 pm
ایشز سیریز ، مانچسٹر ٹیسٹ کے آخری روز کا کھیل جاری

ایشز سیریز ، مانچسٹر ٹیسٹ کے آخری روز کا کھیل جاری

03:54 pm

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے آخری روز مشکلات کا سامناہے۔383رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹوں پر 170رنز بنا لیے ہیں۔ میچ جیتنے کےلئے انگلینڈ کو مزید 213رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چار وکٹیں اور میچ کے 39اوورز کا کھیل باقی ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز بٹلر انگلینڈ کی آخری امید کے طور پر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ اوور ٹن دے رہے ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز چھ کھلاڑی آئوٹ 186رنز پر ڈکلئیر کر دی تھی ۔
اس طرح آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 382رنز کی برتری حاصل تھی۔ انگلینڈ کا آغاز تباہ کن تھا۔ اوپنر برنز اور کپتان جو روٹ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔دونوں کو کمنز نے آئوٹ کیا۔ تاہم ڈینلی نے اس مشکل صورتحال میں نصف سنچری بنا کر ٹیم کو کچھ سہارادیا۔ رائے بھی کمننز کی گیند پر 31رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔کمنز نے تیسرے ٹیسٹ کے ہیرو بین سٹوکس پر صرف ایک کے انفراد ی سکور پر چلتا کیا۔جونی بئیر 25رنز بناکر سٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اس وقت بٹلر 30جبکہ اوورٹن 12کے انفرادی سکورز پر کریز پر موجود ہیں۔سیریز 1-1سے برابر ہے۔ جبکہ سیریز کا ایک ٹیسٹ میچ ابھی باقی ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سمتھ کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 497/8کے سکور پر اننگز ڈکلئیر کر دی تھی جبکہ انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 301رنز پر سمٹ گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں