01:27 pm
کرس گیل کی ™ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 22ویں سنچری

کرس گیل کی ™ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 22ویں سنچری

01:27 pm

جمیکا (مانیٹرنگ ڈیسک) خود کو یونیورس باس کہنے والے کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کی ایک اور یاد گار اننگز کھیل کر اپنی 22ویں سنچری مکمل کر لی۔کیریبئین پریمئیر لیگ میں کرس گیل نے صرف 62گیندوں پر 116رنز کی دھواں دار باری کھیلی تاہم ان کی یہ شاندار اننگز بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ کرس گیل کی اننگز میں دس بلند و بالا چھکے اور سات چوکے شامل تھے،
یونیورس باس 116 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کیریبیئن پریمیئر لیگ کا 7واں میچ کھیلا گیا جس میں سینٹ کٹس نے پہلی کامیابی حاصل کی اس سے قبل ان کی ٹیم کو 3 میچوں میں شکست ہوئی تھی۔سینٹ کٹس کپتان ڈیون تھامس اور ایون لوئس نے 85 رنز کا آغاز فراہم کیا، اس کے بعد دوسری وکٹ پر تھامس اور لوری ایونس کے درمیان 76 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور تھامس اور لوری ایونس کی پارٹنر شپ کی بدولت 242 رنز کا ہدف 7 گیندوں پر قبل ہی حاصل کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق میچ میں ٹوٹل 37 بلند و بالا چھکے لگے، کرس گیل نے دس اور چیڈوک والٹن نے 8 چھکے لگائے۔گیل کی دھواں دار اننگز بھی جمیکا کو شکست سے نہ بچا سکی، سینٹ کٹس نے ہدف 4 گیندوں کو قبل حاصل کرلیا۔

تازہ ترین خبریں