03:54 pm
سکیورٹی کو جواز بنا کر سری لنکن کھلاڑیوں کا پاکستان آنےسے انکار مایوس کن ہے، رمیز راجہ

سکیورٹی کو جواز بنا کر سری لنکن کھلاڑیوں کا پاکستان آنےسے انکار مایوس کن ہے، رمیز راجہ

03:54 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کہتے ہیں پاکستان میں سکیورٹی مسائل کو جواز بنا کر آنے سے انکار کرنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میںرمیز راجہ کا کہناتھا کہسری لنکن کھلاڑی ایک سے زائد مرتبہ پاکستان آکر کھیل چکے ہیں۔اور اپنی سکیورٹی ٹیم کی جانب سے کلئیرنس ملنے کے بعد اس قسم کا اعتراض بلاجواز ہے۔پاکستان کی اندرونی صورتحال سری لنکا سے کہیں بہتر ہے۔
سری لنکا حال میں ہی دہشتگردی کے بڑے واقعے سے گزرا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ میں بھی دہشتگردی کا ایک بڑا واقعہ رونما ہوا ہے۔ اس سب کو دیکھتے ہوئے سری لنکن کھلاڑیوں کا فیصلہ مایوس کن تھا۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ سری لنکن کھلاڑیوں کے انکار کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں۔ 2009 کا واقعہ ایسا نہیں ہے کہ اسے آسانی سے فراموش کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ کیسی ایسے عوامل ہیں جو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی نہیں چاہتے۔ بہتر یہی تھا کہ سری لنکن حکام دورے سے پہلے اپنے کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیتے لیکن سری لنکا کو ان کوششوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو پاکستان نے اسے مشکلات سے نکالنے کےلئے کیں۔

تازہ ترین خبریں