06:01 pm
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلا ف ایکشن لے لیا

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلا ف ایکشن لے لیا

06:01 pm

کولمبو(آئی این پی ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لے لیا، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے انکار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ڈیوٹی سے انکار کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف وزری ہے،
کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ نہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز میں کریبین پریمیئر لیگ(سی پی ایل)کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیم کیلئے منتخب کھلاڑی کو ٹور سے انکار پر این او سی جاری نہ کرنا بورڈ کی پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹور کے دوران لیگر میچز کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کئے جاتے، ڈک ویلا اور تھیسارا پریرا نیشنل ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسٹر دھماکوں کے فوری بعد اپنی ٹیم سری لنکا بھیجی، ہمیں بھی اپنے ہمسائے بورڈز کا خیال رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چند کھلاڑیوں کا دورہ نہ کرنا سمجھ میں آتا ہے،موجودہ کھلاڑی لکمل 2009 میں پاکستان کا دورہ کرنیوالی ٹیم میں شامل تھے، ہم کسی کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے، مگر ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے، پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال اب بہتر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ این او سی جاری کرنے کا مقصد کسی کھلاڑی کو نشانہ بنانا نہیں، تاہم پلیئرز کو زمہ داری پوری کرنی چاہئے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔سری لنکا 10 سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے جس میں ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لسیتھ ملنگا اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں