04:55 pm
ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ ، انگلینڈ کامیابی سے صرف تین وکٹیں دور

ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ ، انگلینڈ کامیابی سے صرف تین وکٹیں دور

04:55 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا اور انگلینڈ کےمابین تاریخی ایشز سیریز ایک بار پھر سنسنی خیز انجام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ آخری ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھر انگلینڈ کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے اور آسٹریلیاکو میچ جیتنے کےلئے 160رنز جبکہ انگلینڈ کو چار وکٹیں درکار ہیں، آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ انگلینڈ اور جیت کے درمیان دیوار بن کر کھڑے ہوگئے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی سنچری سکور کر ڈالی ہے۔
اوول میں کھیلے جا رہے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل میں 399رنز كکے ہدف کےتعاقب میں آسٹریلیا نے اپنے دوسری اننگز میں 244رنز بنالیے ہیں تاہم اس کے سات کھلاڑی آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ سیریز میں 2-1کے خسارے کا سامنا کرنے والی انگلش ٹیم کو جیت کےلئے مزید تین وکٹیں جبکہ آسٹریلیا کو 155رنز درکار ہیں جب کہ کل پورے دن کا کھیل ابھی باقی ہے۔آسٹریلوی بلے باز دوسری اننگز میں دبائو کا شکار ہو کر آئوٹ ہوتے چلے گئے۔سیریز کے ہیرو سٹیو سمتھ بھی 23رنز بنا کر چلتے بنے۔لیکن میتھو ویڈ نے ایک اینڈ سنبھالا ہوا ہے اور 112رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ اگر انگلینڈ میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور سیریز 2-2سے برابری پر ختم ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبریں