08:11 am
عمران بٹ کی منظور جونیئر اور خواجہ جنید پر شدید تنقید

عمران بٹ کی منظور جونیئر اور خواجہ جنید پر شدید تنقید

08:11 am

اسلام آباد: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر 31سالہ عمران بٹ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ کے خلاف فتح کے ساتھ ’’ٹوکیو اولمپکس 2020ء‘‘ تک رسائی حاصل کرے، تاہم انہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں ہوگا۔اولمپئین ریحان بٹ کے بھائی گول کیپر عمران بٹ نے چند ماہ پہلے بین الاقوامی ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، چند روز قبل لاہور میں انہوں نے پی ایچ ایف کے سیکریٹری اولمپئین آصف باجوہ سے ملاقات کی تھی، جہاں انہوں نے بین الاقوامی ہاکی میں اولمپئین خواجہ جنید کی موجودگی میں واپسی کا امکان مسترد کر دیا۔
 
عمران بٹ کے مطابق چیف سلیکٹر منظور جونئیر اور اولمپئین خواجہ جنید کی وہ بطور سینئر عزت کرتے ہیں، البتہ انہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دونوں کچھ عرصے پہلے فیڈریشن پر تنقید کر رہے تھے،اب عہدہ لے کر خاموش ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں