06:29 am
ہر پاکستانی اپنی ذمہ داری محسوس اور ادا کرے، شاہد آفریدی

ہر پاکستانی اپنی ذمہ داری محسوس اور ادا کرے، شاہد آفریدی

06:29 am

کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی میں شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ہر پاکستانی اپنی ذمہ داری محسوس اور ادا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ذمہ داری مل جائے وہ کام نہ کرے توغلط ہے، اچھے کردار اور ٹیکنیکل لوگوں کو سامنے لانا ضروری ہے،
جن بچیوں کو زیادہ تعلیم نہیں مل پا رہی انھیں اگے بڑھانا ہے۔بوم بوم نے مزید کہا کہ کراچی کا بڑا کون ہے میئر وہ ہمیشہ روتا ہی رہتا ہے، اگر آپ کو اختیارات نہیں مل رہے تو کرسی چھوڑ دیں، ہم ایک نہیں بلکہ فٹبال بن کر رہ گئے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ جو قانون بناتا ہے وہی اسکو توڑنے میں پہل کرتا ہے، میئر کراچی نے میرے ساتھ بھی بڑی بڑی باتیں کیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو میرے ساتھ صرف تصاویر بنانے کا شوق ہے، اگر یہ لوگ کام کرنا شروع کردیں تو فرشتہ نہ بن جائیں۔

تازہ ترین خبریں