11:12 am
بلندو بالا پہاڑوں کے دامن میں قائم خوبصورت پاسو گرائونڈ میں زلمی گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کا آغاز

بلندو بالا پہاڑوں کے دامن میں قائم خوبصورت پاسو گرائونڈ میں زلمی گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کا آغاز

11:12 am

گلگت: بلندو بالا پہاڑوں کے دامن میں قائم خوبصورت پاسو گرائونڈ میں زلمی گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز شمشال اور چیپرسان کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لیے،شمشال کی جانب سے شائشہ نے شاندار ہیٹ ٹرک کی ۔ہفتہ کو افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی گلگت بلتستان میں زلمی ٹی وی کے اشتراک سے گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیا،پہاڑوں کے دامن میں قائم خوبصورت پاسو گراونڈ میں لیگ کے پہلے روز دو میچز کھیلے گئے۔پہلے میچ میں شمشال نے سوست کو پانچ صفر سے ہرادیا۔ 
 
فاتح ٹیم کی جانب سے شائسہ نے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی۔ثانیہ اور ارم نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں چیپرسان نے ہوم ٹیم پاسو کو دو صفر سے ہرایا۔ ملیحہ اور نبیلہ نے ایک ایل گول کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ افتتاحی تقریب اور میچز کے موقع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جو بہترین کھیل سے لطف اندوز ہوئے

تازہ ترین خبریں