05:06 pm
کرکٹ بورڈ نے امام الحق کو سخت وارننگ جاری کر نے کا فیصلہ کرلیا

کرکٹ بورڈ نے امام الحق کو سخت وارننگ جاری کر نے کا فیصلہ کرلیا

05:06 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امام الحق نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران سندھ کی ٹیم کی جانب سے سست رفتار سنچری بنانے کا جواز یہ پیش کیا تھا کہ بلوچستان کی ٹیم نے برتری کی بنا پر پوائنٹ حاصل کرنے کی خاطر سلو بائولنگ اور فیلڈنگ ٹیکٹس استعمال کی تھی۔ اس کے اس بیان کو خاصا متنازعہ او ر غیرذمہ دارانہ سمجھا گیا ہے
جس کے بعد اب پی سی بی حرکت میں آگیا ہے۔ورڈ کی جانب سے جاری کیے جانے والے خط میں ریفریز کو کہا گیا ہے کہ قائداعظم ٹرافی میں دوسرے رائونڈ کے میچ شروع ہونے سے قبل مینیجرز کے ساتھ میٹنگ میں یہ پیغام پہنچائیں کہ آئندہ کسی بھی میچ سے پہلے یا بعد میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں کوئی کھلاڑی اپنی یا مخالف ٹیم کی حکمت عملی پر منفی تنقید سے گریز کرے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی

تازہ ترین خبریں