05:38 pm
سری لنکا کا دورہ پاکستان تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا، شاہد آفریدی

سری لنکا کا دورہ پاکستان تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا، شاہد آفریدی

05:38 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مایہ ناز قومی کرکٹر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔ اپنےایک بیان میں انھوںنےکہا کہ ماضی میں سری لنکا کے کشیدہ ترین حالات کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے وہاں جانے سے کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔
آفریدی کا کہناتھا کہ سری لنکاکے اہم کھلاڑیوںکے انکار کی وجہ بھارتی لیگ آئی پی ایل کا دبائو ہو سکتاہے۔ انھوںنے مزید کہا کہ پاکستان اب ماضی کی نسبت کہیں زیادہ محفوظ اور مضبوط ملک ہےاور یہاں کے حالات کرکٹ کےلئے مکمل طور پر سازگا ر ہیں۔

تازہ ترین خبریں