05:39 pm
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کمپنیز کے سپانسر ز سے محروم

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کمپنیز کے سپانسر ز سے محروم

05:39 pm

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) قسمت کی ستم ظریفی کہیں یا غربت۔ کرکٹ کے آکاش پر کئی دہائیوں تک جھلملاتا ایک ستارہ آپ ماند پڑھ رہا ہے۔ ہم بات کررہے ہیں افریقی ملک زمبابوے کی جو ہر آنے والی گھڑی کے ساتھ کرکٹ کے میدانوں سے دور ہی ہوتا چلا رہا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی میچوں کے تین ملکی ایونٹ کےلئے بنگلہ دیش میں موجود ہے۔ لیکن نارنجی سرخ رنگ کی شرٹس میں ملبوس زمبابوین کھلاڑی کا لباس کسی بھی کمپنی کے آفیشل سپانسر سے محروم ہے۔
دم توڑتی کرکٹ کے اس دیس کے قومی کھلاڑی اس وقت اپنے کیرئیر اوراور اپنے ملک میں کرکٹ کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس بات کے خدشات موجود ہیں کہ زمبابوے آئندہ سالوں میں ہر فارمیٹ کی کرکٹ سے باہر ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبریں