07:07 am
ہالینڈکے 6 کھلاڑیوں کو ٹائیفائڈ اور باقیوں کو بخار ہوجائے تو پاکستان ..

ہالینڈکے 6 کھلاڑیوں کو ٹائیفائڈ اور باقیوں کو بخار ہوجائے تو پاکستان ..

07:07 am

لاہور: سابق اولمپیئنز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی اولمپک کوالیفائر 2020ءکی تیاریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔قومی ہاکی ٹیم کو ٹوکیو میں 24 جولائی 2020ءکو شروع ہونےوالے اولمپکس ہاکی مقابلوں کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے عالمی نمبر3ہالینڈ کو شکست دینا ہوگی،اولمپک کوالیفائر میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان 2 میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ایمسٹرڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
 
’فلائنگ ہارس ‘ کے نام سے مشہور اولمپئن سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کی ناقص حکمت عملی کے پیش نظر ہالینڈ سے جیتنا معجزے سے کم نہیں ہوگا، فیڈریشن نے بہت سارے لوگوں کو جمع تو کر لیا ہے لیکن تیاری صفر ہے،ہالینڈ کی ٹیم اسی صورت میں ہار سکتی ہے کہ اگر اسکے 6 کھلاڑیوں کو ٹائیفائیڈ ہو جائے اور باقی کھلاڑی شدید بخار میں مبتلا ہوں کیونکہ دوسری صورت میں قومی ٹیم کا اولمپکس کھیلنا مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔

تازہ ترین خبریں