07:07 am
شنیرا اکرم پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے متحرک

شنیرا اکرم پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے متحرک

07:07 am

کراچی (نیوز ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے مستقبل میں نئی نسل کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے واک کا اعلان کیا ہے۔شنیرا اکرم کراچی سے گندگی اور ماحولیاتی آلودگی دور کرنے کے لیے متحرک ہیں
جس کی آگاہی کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کراچی کے ساحل پر گندگی اور سرنجوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا جسے خطرناک اور غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے ساحل کو شہریوں کے لیے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ 15 منٹ کی واک کے دوران چار درجن سے زائد سرنجیں ملی ہیں جب کہ سرنجوں کی موجودگی حفظان صحت کے مطابق نہیں جس کے بعد متعلقہ عملہ ساحل پر پہنچا اور کچھ دیر میں ساحل کو صاف کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں