04:30 pm
سرفراز کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیا تھا :شاہدآفریدی

سرفراز کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیا تھا :شاہدآفریدی

04:30 pm

لاہور( آن لائن )سابق پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان کراچی میں کینسر میں مبتلا اپنے پرستار بچے سے ملنے ان کے گھر گئے
جہاں انہوں نے 13 سالہ سید حسن کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سرفراز احمد دورہ جنوبی افریقہ پرجارہے تھے تب میں نے اسے مشورہ دیا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردے اور اس نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں سوچے گا لیکن اس نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں لیا۔شاہد آفریدی کے مطابق انہوں کپتان کی حالیہ تصاویر دیکھیں ہیں سرفراز نے اپنی فٹنس کیلئے بہت کام کیا ہے لیکن ان کو ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ مصباح کے لیے دو عہدوں پر کام کرنا مشکل ہوگا حتی کہ وہ 24گھنٹے کام کرنے والے ایک محنتی انسان ہیں۔سابق کپتان آل رانڈر شاہد آفریدی کے مطابق انہیں متعدد سری لنکن کھلاڑیوں نے بتایا کہ جب بھی پی ایس ایل کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی تو انہیں انڈین پریمیئر لیگ کی جانب سے کہا گیا کہ اگر وہ پاکستان جائیں گے تو ان کا معاہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن کھلاڑیوں پر آئی پی ایل کا دبا ہے لیکن ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان نے انتہائی مشکل وقت میں بھی ان کا ساتھ دیا تھا

تازہ ترین خبریں