03:41 pm
وزیراعظم عمران خان کو ہاتھوں سے بنا کھانا کھلانےکی خواہش ہے: ایگزیکٹو ..

وزیراعظم عمران خان کو ہاتھوں سے بنا کھانا کھلانےکی خواہش ہے: ایگزیکٹو ..

03:41 pm

لاہور: قذافی سٹیڈیم سے متصل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گذشتہ 13 سال سے بطور ایگزیکٹو شیف ذمہ داریاں نبھانے والے کاظم حسین کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے۔زندہ دلان لاہور تو کھانے کے شوقین ہیں مگر کاظم حسین کھانا بنانے کے بھی ماہرہیں۔ کاظم حسین کویہ شوق اپنی والدہ کو کھانا پکاتے دیکھ کر پیدا ہوا۔ 58سالہ کاظم حسین زمانہ طالب علمی میں کالج سے واپسی پر کھانا بنانے میں والدہ کا ہاتھ بٹاتے تھے۔شوق بڑھنے لگا تو مختلف کورسز کیے اور 1993ءمیں بطور شیف باقاعدہ ملازمت کا آغاز کردیا۔ہوم سیریز کے دوران نجی ہوٹل میں رہائش اختیار کرنےوالے قومی کرکٹرز کی اکثریت کاظم حسین کے ہاتھ سے بنے پکوان کی فرمائش کرتی ہے۔ایگزیکٹو شیف پی سی بی کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کو کھانے میں پاستا بہت پسند ہے،انکی فرمائش پر انہیں گرین چلی سے بنا پاستا پیش کیا جاتاہے، شعیب ملک این سی اے میں تیار پکوان کے معترف ہیں۔
 
کاظم حسین نے کہا کہ این سی اے میں موجود غیرملکی کوچز کے لیے ان کی فرمائش پر بھی مخصوص کھانے تیار کیے جاتے ہیں، عام طور پر وہ لزانیہ اور پاستا کھانے کے شوقین ہوتے ہیں،کاظم حسین نے واضح کیا کہ خوراک کی تیاری میں کھلاڑیوں کےلئے پروٹین، کاربوہائیڈریٹس سمیت دیگر ضروری اجزاءکی خاص مقدار کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔کاظم حسین نے کہا کہ دراز قد محمد عرفان خوش خوراک ہیں تاہم امام الحق اپنی ڈائیٹ کا خاص خیال رکھتے ہیں،قومی اوپنر دوپہر کے کھانے میں پھل اور دہی پرہی اکتفاءکرتے ہیں۔کاظم حسین نے کہاکہ وہ انتخاب عالم، وسیم باری، سرفراز نواز اور راشد لطیف سمیت کئی نامور کرکٹرز کو کھانا کھلا چکا ہیں مگر انکی خواہش وزیراعظم عمران خان کواپنے ہاتھ سے تیارپکوان پیش کرنےکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرن ان چیف پی سی بی کو کھانے کھلانےکی خواہش ہمیشہ رہے گی۔

تازہ ترین خبریں

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

 وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں  ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

‏جنرل ریٹائرڈاسد درانی کا نام ای سی ایل سے نہ ہٹایا جائے، وزارت دفاع کی استدعا‏

‏جنرل ریٹائرڈاسد درانی کا نام ای سی ایل سے نہ ہٹایا جائے، وزارت دفاع کی استدعا‏