10:49 pm
پی سی بی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ میچ کی فیس میں اتنا بڑاضافہ کردیا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے کھلاڑی پچھتانے لگے

لاہور(نیوز ڈیسک) پی سی بی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ میچ کی فیس میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ وہاب ریاض نے غیرمعینہ مدت کیلئے ریڈ بال کرکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور اب کھلاڑاوں کی جانب سے ٹیسٹ میچوں سے ریٹائرمنٹ لینے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد پی سی بی نے ٹیسٹ میچ فیس ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے میں دگنی سے بھی زیادہ کر دی ہے
۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے ٹیسٹ میچ کی فیس کئی گنا بڑھا دی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو فی ٹیسٹ7 لاکھ 62 ہزار300 روپے فیس ادا کی جائے گی جبکہ انہیں ون ڈے میں4 لاکھ 68ہزار815روپے اور ٹی ٹوئنٹی میچ میں3لاکھ 38ہزار250 روپے بطور فیس ملیں گے۔ان کھلاڑیوں کے لیے دیگر بونسز اور لوگو فیس الگ ہے۔اس کے بعد پی سی بی کی جانب سے بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ میچ کی فیس 6لاکھ65 ہزار 280 روپے، ون ڈے میچ کی فیس 3لاکھ 90ہزار33 اور ٹی ٹوئنٹی میچ کی فیس 2 لاکھ 70ہزار600 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اب سی کیٹیگری کے حامل کرکٹرز کو ٹیسٹ میچ میں بطور فیس5لاکھ68ہزار260 روپے دیے جائیں گے جبکہ ون ڈے میچ فیس3 لاکھ12 ہزار543روپے ہوگی اور ٹی ٹوئنٹی میچ کی فیس 20میں2 لاکھ 2 ہزا ر 950 روپے ادا کی جائے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق یہ اقدام ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کوسنٹرل کنٹریکٹ دےدیا ہےجو 16 صفحات پر مشتمل ہے ،کھلاڑی ایک ہفتے میں معاہدے پر دستخط کرنے کے پابند ہوں گے ،کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کے ساتھ اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ کوڈ بھی فراہم کئے گئے ہیں.

تازہ ترین خبریں

نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند کردیں،مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری کی منظوری

وزیراعظم کا ایک بار پھر عوام کی کالز سننے کا فیصلہ،تاریخ بارے پتا چل گیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

45سال قبل مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ گھر لوٹ آیا

کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو  خبردار کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

 وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب