03:17 pm
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان بھی ہو چکا ہے اور قومی کھلاڑیوں نے آئی لینڈرز کو جال میں پھنسانے کے لیے محنت بھی شروع کر دی ہے۔پاک سری لنکا سیریز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق
 
اور بولنگ کوچ وقار یونس کا پہلا امتحان ہے لیکن پہلے امتحان کے پہلے ’پرچے‘ یعنی میچ میں ہی بولنگ کوچ ٹیم کے ساتھ موجود نہیں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وقار یونس نے بیٹی کی گریجویشن پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کے لیے سڈنی جانا ہے اس لیے وہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق وقار یونس 29 ستمبر کو ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے اور کراچی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وقار یونس نے اس حوالے سے بولنگ کوچ بننے سے پہلے ہی بورڈ حکام کو آگاہ کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

 کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورعلی زیدی کے درمیان تلخ کلامی 

ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے  گرفتار 