03:01 pm
 کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آتھر نے خاموشی توڑتے ہوئے ناقابل یقین الزام عائد کر دیا

کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آتھر نے خاموشی توڑتے ہوئے ناقابل یقین الزام عائد کر دیا

03:01 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھرنے کہ کرکٹ کمیٹی کے جن لوگوں پراعتمادکااظہارکیاان سے بات کچھ کی جاتی تھی اورکرتے کچھ اورتھے ۔سپورٹس ویب سائٹ کرک انفوکودئیے گئے انٹرویومیں ان کاکہناتھاکہ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کےدوران میں نے یہ کہاتھاکہ مصباح الحق کرکٹ کے گارڈ فادرہیں ،انہوں نے کہاکہ مصباح کرکٹ کے گارڈ فادراور ایک بہترین شخصیت کے حامل انسان ہیںوہ بحیثیت کوچ کام کریں گے ان کاکہناتھا
کہ کرکٹ کمیٹی کے ممبران جن میں مصباح الحق اور وسیم اکرم شامل تھے، کے نام میں نے ہی تجویز کئے اور انہوں نے ہی میری مخالفت کر دی۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی ممبران نے غلط حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ہی فیصلہ کیا، بہرحال میرا پاکستان کے ساتھ تین سال کا سفر انتہائی شاندار رہا۔پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کی کوچنگ کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ میں اس فرنچائز کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنا چاہوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تین سال کے سفر میں بہت محنت کی

تازہ ترین خبریں