11:22 am
ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں دوبارہ واپسی کیلئے زور و شور سے تیاریاں، 4 ماہ کے دوران اپنا وزن کتنے کلو کم کرلیا؟ویڈیو وائرل

ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں دوبارہ واپسی کیلئے زور و شور سے تیاریاں، 4 ماہ کے دوران اپنا وزن کتنے کلو کم کرلیا؟ویڈیو وائرل

11:22 am

دبئی(این این آئی)دنیائے ٹینس کی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ میں دوبارہ واپسی کے لیے زور و شور سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے صرف چار ماہ کے دوران اپنا 26 کلو وزن کم کرکے جہاں اپنے مداحوں سے داد و تحسین حاصل کی ہے وہیں بیشتر کو ورطہ حیرت میں بھی ڈال دیا ہے۔ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر اپنی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کرتی دکھائی دے رہی
 
ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک رہنے والی ثانیہ مرزا نےلکھا ہے کہ بچے کی پیدائش کے وقت ان کا وزن 26 کلو بڑھ گیا تھا جسے بعد میں کم کرنا ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن اگر روزآنہ ایک یا دو گھنٹے کی ورزش کی جائے تو خود کو ذہنی اور جسمانی طور پرفٹ رکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں