11:24 am
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آگئی

11:24 am

کراچی (این این آئی)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے جبکہ مہمان سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2 اکتوبر کو کھیلا
 
جائیگا۔ ون ڈے سیریز کے تینون میچز کراچی میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز لاہور میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز نائٹ ہونگے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے۔ یاد رہے کہ سری لنکن مینز ٹیم 10 سال کے بعد کراچی آئی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں