11:25 am
مصباح الحق کی تقرری میرٹ کی بنیاد پر نہیں ہوئی ،محمد یوسف

مصباح الحق کی تقرری میرٹ کی بنیاد پر نہیں ہوئی ،محمد یوسف

11:25 am

لاہور( آن لائن )پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ مصباح الحق کی تقریر میرٹ کی بنیاد پر نہیں ہوئی اور وہ صرف سکور کارڈ دیکھ کر ہی فرسٹ کلاس کرکٹرز کی کارکردگی کا اندازہ کیسے لگا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نے کہا کہ مصباح الحق تو قومی ٹیم کیساتھ ہوں گے تو پھر وہ کیسے فرسٹ کلاس کرکٹرز کی کارکردگی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے؟ چیف سلیکٹر سکور کارڈ کی بنیاد پر فیصلے کرنا پڑیں گے یا پھر صوبائی کوچز جو کچھ بتائیں گے اسے ماننا پڑے گا اور اگر
 
صوبائی کوچز نے ہی یہ کام کرنا ہے تو پھر چیف سلیکٹر کی کیا ضرورت تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مصباح الحق کی تقریر خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے تو پھر وقار یونس ان سے زیادہ مضبوط اور تجربہ کار امیدوار تھے اور میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ وقار یونس ناجانے کس طرح بالنگ کوچ بننے پر رضامند ہو گئے حالانکہ میرٹ کی بنیاد پر تو انہیں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر ہونا چاہئے تھا۔

تازہ ترین خبریں