11:35 am
برطانوی مسلمان کھلاڑی کو سوشل میڈیا پر دہشت گرد کہا جانے لگا

برطانوی مسلمان کھلاڑی کو سوشل میڈیا پر دہشت گرد کہا جانے لگا

11:35 am

لندن(این این آئی)پاکستان نڑاد برطانوی نوجوان تیز گیند باز ثاقب محمود نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال بھارت میں کھیلے جانے والی سیریز کیلئے انہیں ویزہ نہیں ملا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر دہشت گرد کہا جانے لگا۔بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اچانک میرے خلاف سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم شروع کر دی گئی اور مجھے دہشت گرد کہا جانے لگا جبکہ میں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جانے لگا تھا کہ میں اس دورے کے دوران کچھ کرنے والا ہوں، میرے خلاف
ایسا رویہ رکھے جانے کے بعد کئی عرصہ تک میں اس واقعہ کو بھلا نہیں سکا۔انہوںنے کہاکہ ٹیم میں سلیکشن کی خبر سن کر بے حد خوشی ہوئی ہے جس کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ثاقب محمود پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور آسٹریلیا کے سابق باولر بریٹ لی کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں