12:27 pm
”وقار یونس کو جب کوئی عہدہ ملتا ہے تو ان کا رویہ بدل جاتا ہے اور۔۔۔“

”وقار یونس کو جب کوئی عہدہ ملتا ہے تو ان کا رویہ بدل جاتا ہے اور۔۔۔“

12:27 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ بے شک وقار یونس ماضی کے عظیم باؤلر رہے ہیں لیکن جب بھی انہیں کوئی عہدہ ملتا ہے تو ان کا رویہ بدل جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ وقار یونس کے روئیے میں تبدیلی کیساتھ عبدالرزاق،
شعیب اختر اور شاہد آفریدی تو ہم آہنگ ہو سکتے ہیں، حتیٰ کے کئی دیگر کھلاڑی بھی ہم آہنگ ہو سکتے ہیں لیکن قومی ٹیم میں اب نوجوان کھلاڑی ہیں اس لئے وقار یونس کو اپنی عادت بدلنا ہو گی۔ محمد یوسف نے سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سری لنکا کے چند اہم کھلاڑی اس ٹیم میں شامل نہیں ہیں لیکن پھر بھی یہ دورہ پاکستان کرکٹ کیلئے مفید ثابت ہو گا۔

تازہ ترین خبریں