02:05 pm
ویڈیو سے متنازع ہونیوالے امام الحق نے اپنی سب سے بڑی خواہش کااظہار کردیا

ویڈیو سے متنازع ہونیوالے امام الحق نے اپنی سب سے بڑی خواہش کااظہار کردیا

02:05 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی شائقین مجھے کبھی قبول نہیں کریں گے، جب بھی میں پچ پر جاتا ہوں تو میرے دماغ میں بہت کچھ چل رہا ہوتا ہے، میں ایک جذباتی اور جارح مزاج انسان ہوں۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شکست پر بہت روتا ہوں اور جب لوگ بابراعظم، یاسر شاہ اور محمد عامر پر تنقید کرتے ہیں تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔امام الحق نے کہا کہ میں جانتا ہوں جب ہماری ٹیم جیت رہی ہوتی ہے
تو ہمیں بہت پذیرائی ملتی ہے تاہم اس حقیقت کو بھی سب کو ماننا چاہئے کہ یہ ایک کھیل ہے کوئی جنگ نہیں، اس میں ہار جیت لگی رہتی ہے۔کیریئر کی شروعات میں تنقید کا سامنے کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اس رات سو ہی نہیں سکا جب مجھ پر بلاوجہ شدید تنقید کی گئی، میں جانتا ہوں کہ جس دن میں زیادہ رنز نہ بنا سکا تو مجھے لوگوں کے سخت رویے کا سامنا کرنا پڑے گا،پاکستانی شائقین مجھے کبھی قبول نہیں کریں گے،لوگوں مانتے ہیں کہ انضمام الحق نے مکی آرتھر کو ہدایت کی تھی کہ مجھے ٹیم میں شامل کیا جائے تاہم انہیں سمجھنا چاہیے کہ اس دور میں آپ میڈیا سے کچھ بھی نہیں چھپا سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ انضما م الحق کا بھتیجا ہونے کی بہت سزا دی گئی اور کہا جانے لگا کہ وہ میری سلیکشن کے لئے مداخلت کرتے ہیں،میں چاہوں گا کہ لوگ مجھے انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کی بجائے امام الحق ہونے کی حیثیت سے یاد رکھیں ۔

تازہ ترین خبریں