01:45 pm
بھارتی خاتون کے پاکستان مخالف بیان پرشنیراکرم نے بولتی بندکرکے رکھ دی

بھارتی خاتون کے پاکستان مخالف بیان پرشنیراکرم نے بولتی بندکرکے رکھ دی

01:45 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے برادرملک ترکی کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیراورپاکستان کی حمایت کرنابھارتیوں کوایک آنکھ نہ بھایااس کااظہارمتعددبھارتیوں نے اپنے سوشل میڈیااکائونٹ ٹوئٹرپرکیاانہی میں سے ایک بھارتی خاتون صارف نے اپنے بھارتی شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا
کہ میں تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ ترکش ائیرلائن پرسفرکرناچھوڑ دیں ،ترکی پاکستان کوسپورٹ کرتاہے انہیں پا کستانی لوگوں سے ہی پیسے کمانے دیں ۔بھارتی خاتون کایہ ٹوئٹ کرناہی تھاکہ پاکستانی لیجنڈری کرکٹروسیم اکرم کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں اوربھارتی خاتون کوجواب دیتے ہوئے کہاکہ میں مزیدلوگو ںسے گزارش کرتی ہوں کہ آپ ترکش ائیرلائن پرترجیحاً سفرکریں ترکی نہ صرف ایک خوبصورت ملک ہے بلکہ وہاں کے لوگ بھی بہت شاندارہیں ترکی نے پاکستان اورپاکستانی عوام کے لیے بہت پیاراورمحبت دکھائی ہے اورکیاہی اچھاہوکہ ہم ان کااس طریقے سے شکریہ اداکریں۔


تازہ ترین خبریں