11:50 am
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے آئندہ برس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے آئندہ برس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

11:50 am

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے آئندہ برس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئندہ برس آئر لینڈ اور ندرلینڈز کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے سے قبل یہ سیریز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ سال کے شیڈیول کے مطابق پاکستان کی ہالینڈ اورندرلینڈز کے خلاف سیریز ایک روزہ اور ٹی20 مقابلوں پر مشتمل ہوگی جس کا شیڈول جولائی میں طے کیا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ندر لینڈز کے خلاف سیریز 3 ون ڈے میچز پر مشتمل ہوگی جب کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 2 ٹی20 مقابلے ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز کھیلنے ہیں۔
 
قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 30 جولائی سے شروع ہو کر دو ستمبر 2020 تک جاری رہے گا۔ دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ مذکورہ 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔ سری لنکن کپتان نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ آخری ون ڈے میں سری لنکا کم بیک کرے گا۔ لاہیرو تھریمانے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے میں شکست کے باوجود وہ ٹیم کی پرفارمنس سے مثبت باتیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سری لنکن ٹیم کا سو فیصد کھیل نہیں تھا، ٹیم اس سے بہتر کرسکتی ہے اور امید ہے کہ آخری ون ڈے میں سری لنکا کی ٹیم کم بیک کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم ابتدائی دس اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکی اور وہیں میچ ان کے ہاتھ سے نکلا، مجموعی طور پر ان کی ٹیم برا نہیں کھیلی، نوجوان پلیئرز نے ثابت کیا ہے کہ وہ بہتر کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل بدھ کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری