06:56 am
قومی انڈر۔19 فٹ بال ٹیم کے چنائو کیلئے تین روز ٹرائلز 4 اکتوبر سے لیہ ..

قومی انڈر۔19 فٹ بال ٹیم کے چنائو کیلئے تین روز ٹرائلز 4 اکتوبر سے لیہ ..

06:56 am

اسلام آباد : پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اے ایف سی انڈر۔19 فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے چنائو کیلئے تین روز ٹرائلز 4 اکتوبر سے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس، لیہ میں شروع ہو نگے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل کرنل مجاہد اللہ ترین کے مطابق ٹرائلز میں یکم جنوری 2001 سے 31 دسمبر 2002 کے درمیان پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہونگے۔
 
کھلاڑی ٹرائلز کے وقت عمر کے ثبوت کیلئے شناختی کارڈ یا ب فارم، والدین کے شناختی کارڈ کی کاپی اور ٹرائلز کیلئے پوری کٹ (وردی) اپنے ہمراہ لائیں۔ ٹرائلز کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے طارق رشید کی سربراہی میں ٹرائلز کیلئے تین رکنی لوکل کوارڈینشن کمیٹی تشکیل دی ہے دیگر ممبران میں محمد عارف اور ساجد محمود شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ایف سی انڈر۔19 فٹ بال چیمپئن شپ 2 سے 10 نومبر تک عراق میں کھیلی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں