07:09 am
پاکستان کیخلاف چار میچوں کی سیریز کیلئے اومان کی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ ..

پاکستان کیخلاف چار میچوں کی سیریز کیلئے اومان کی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ ..

07:09 am

لاہور: پاکستان کیخلاف چار میچوں کی سیریز کیلئے اومان کی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی،پی ایچ ایف کے عہدیداروں نے لاہور ایئرپورٹ پر مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
 
ٹوکیو اولمپک کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی ہاکی ٹیم اور اومان کے درمیان پہلا میچ یکم اکتوبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔دوسرا میچ دو اکتوبر کو شیڈول ہے جبکہ تیسرا میچ چار اکتوبر کو رکھاگیاہے۔سیریز کا چوتھا میچ 6 اکتوبر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔اومان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ بھرپور تیاریوں کے ساتھ پاکستان آئے ہیں پر امید ہوں کہ گرین شرٹس کے ساتھ اچھے اور جاندار میچز ہوں گے ۔

تازہ ترین خبریں