07:16 am
کینن اور سینڈز پر مشتمل امریکی جوڑی نے چائنا اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر ..

کینن اور سینڈز پر مشتمل امریکی جوڑی نے چائنا اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر ..

07:16 am

بیجنگ :سوفیا کینن اور انکی ہم وطن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیئم کی ایلیسی مارٹینز اور انکی بیلا روس کی جوڑی دار آریانا سابالنکا پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
 
منگل کو چین میں جاری ایونٹ کے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں سوفیا کینن اور انکی ہم وطن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کی ایلیسی مارٹینز اور انکی بیلا روس کی جوڑی دار آریانا سابالنکا پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو ٹائی بریک پر 6-3 اور 7-6(7-5) سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ باہر کر دیا اور ایونٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تازہ ترین خبریں