07:39 am
رنگ آف پاکستان انٹر نیشنل ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع

رنگ آف پاکستان انٹر نیشنل ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع

07:39 am

اسلام آباد : رنگ آف پاکستان کے زیراہتمام رنگ آف پاکستان انٹر نیشنل ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگیاہے۔پہلے روزتین فائیٹس ہوئیں،پہلی فائیٹ آئس رس اور کرس کے درمیان ہوئی جس میں آئس رس نے کرس کو شکست دی، دوسری فائیٹ مائیک ڈی اور اینجل بلینک کے درمیان کھیلی گئی جس میں مائیک ڈی نے اینجل بلینک کو شکست دی جبکہ تیسری فائیٹ ٹینی آئرن ، مائیک ڈی،ڈریک اوربادشاہ خان کے مابین ہوئی جس میں بادشاہ خان نے پاکستان کے نام فتح کی۔
 
بادشاہ خان کی جیت پر سپورٹس کمپلیکس پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ ایونٹ میں صحافیوں کو اپنے ڈیوٹی کے دوران سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور گیٹ پر موجود انتظامیہ کے لوگ صحافیوں کو اندر جانے سے روکنے کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتے رہی

تازہ ترین خبریں