07:41 am
بادشاہ پہلوان رنگ آف پاکستان کا انٹر نیشنل ریسلنگ مقابلوں میں ٹائٹل ..

بادشاہ پہلوان رنگ آف پاکستان کا انٹر نیشنل ریسلنگ مقابلوں میں ٹائٹل ..

07:41 am

اسلام آباد ۔ بادشاہ پہلوان رنگ آف پاکستان نے انٹر نیشنل ریسلنگ مقابلوں میں اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ ہفتہ کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں رنگ آف پاکستان کے زیراہتمام رنگ آف پاکستان انٹر نیشنل ریسلنگ کے تین روزہ مقابلے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔فائنل مقابلے میں بادشاہ پہلوان نے کرس ماسٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا تو جناح اسیٹڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
 
اس موقع پر گلوکاروں اور ادا کاروں نے بھی اپنی پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ رنگ آف پاکستان کے چیئرمین پیر سید عاصم علی شاہ نے بتایا کہ ان مقابلوں کامیاب بنانے کے لئے آئی ایس پی آر کا ایک بڑا اہم کردار ہے اور ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں برطانیہ، امریکہ، فرانس، بیلجیئم، سوٹزرلینڈ اور ہنگری کے 10 پہلوانوں نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین خبریں