02:55 pm
 آرمی چیف سے لالہ کی ملاقاتوں کے پیچھے کیا کہانی چھپی ہے

آرمی چیف سے لالہ کی ملاقاتوں کے پیچھے کیا کہانی چھپی ہے

02:55 pm

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی میڈیااپنے بھونڈے دعوئوں سے پاکستان کوبدنام کرنے کی ہروقت کوشش کرتارہتاہے ،حال ہی میں بھارتی میڈیانے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کی جانب سے دی گئی دعوت کو بھی نہ بخشا اور اُسے بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی
،انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہد خان آفریدی کی جانب سے دی جانے والی یہ پارٹی صرف پارٹی نہیں تھی بلکہ اس کے پیچھے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایک خفیہ کمٹمنٹ بھی تھی۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں شاہد آفریدی کو پاک آرمی کا سب سے دلارا بچہ بھی قرار دیا اور کہا کہ پاک آرمی کے افسر آصف غفور کو اکثر ہی شاہد آفریدی کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔پاکستان میں کچھ خبریں وائرل ہیں جن کے مطابق کچھ روز قبل شاہد خان آفریدی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایک خفیہ ملاقات ہوئی تھی۔ اور اُس میٹنگ میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آفریدی سے ایک خفیہ کمٹمنٹ کی ہے۔جس کے بعد آفریدی نے فوری طور پر اپنے ملکی اور غیر ملکی دوستوں کے لیے ایک بریانی پارٹی کا اہتمام کیا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شاہد آفریدی کی اس پارٹی پر سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں کہ آخر جنرل قمر جاوید باجوہ نے آفریدی سے کیا وعدہ کیا؟ کیا جنرل قمر جاوید باجوہ آفریدی کو ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔

تازہ ترین خبریں