04:25 pm
معروف فٹبالرنے متنفرانگریز کومسلمان کردیا

معروف فٹبالرنے متنفرانگریز کومسلمان کردیا

04:25 pm

لندن (ویب ڈیسک)معروف مصری فٹبالراورلیورپول سٹارمحمدصلاح سے متاثرہوکرایک انگریز جواسلام اورمسلمانوں سے نفرت کرتاتھااس نے اسلام قبول کرلیا،عرب خبررساں ادارے العریبہ کے مطابق دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے انگریز کاکہناہے کہ اسے اسلام سے شدیدنفرت تھی مگرجب لیورپول کے فٹ بالرمحمدصلاح نے اسلام کاصحیح امیج پیش کیاتووہ اسلامی تعلیمات سے بہت متاثرہوااس کے بعداس نے اسلام قبول کرنے کافیصلہ کیا۔ برطانوی خبررساں ادارے دی گارڈین کو انٹرویو دیتے ہوئے
نو مسلم بین برڈ نے کہا کہ وہ لیورپول اسٹرائیکر محمد صلاح کی وجہ سے اسلامو فوبیا کا راستہ چھوڑ کر مسلمان ہونے کی طرف راغب ہوا۔ اس نے کہا کہ محمد صلاح ہی میری انسپائریشن ہے جن کی شخصیت نے واقعتا مجھے متاثر کیا۔ اب میری خواہش ہے کہ میں محمد صلاح سے ملاقات کروں اور اس کے ساتھ مصافحہ کرکے اس کو بتائوں کہ میں اس کی وجہ سے مشرف بہ اسلام ہوگیا ہوںگورے نو م مسلم کا کہنا ہے کہ محمد صلاح پہلا مسلمان فٹ بالرتھا جس کی پیروی کرنے کی میری خواہش تھی۔ میں جانتا تھا کہ وہ اپنی زندگی کیسے گزارتا ہے۔ وہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کا طریقہ جانتا ہے۔ جب اس نے لیورپول کے ایک پرستار کے ساتھ تصویر کھینچی جس کا تعاقب کرنے کے دوران اس کی ناک ٹوٹی تھی اس واقعے نے مجھے متاثر کیا۔۔ میں مسلم کمیونٹی میں نیا ہوں اور میں اب بھی سیکھ رہا ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ میرے ساتھی سوچتے ہیں کہ میں مسلمان ہوں کیونکہ میں واقعی میں تبدیل نہیں ہوا۔ مجھے لگتا ہے کہ میرا دل مطمئن ہے۔

تازہ ترین خبریں