05:05 pm
سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

05:05 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی نمبر ایک اور تجربے کار قومی کرکٹ ٹیم نے شرمناک شکست سے اپنا دامن داغدار کر دیا اور اسے نوجوان اور ناتجربے کار سری لنکن ٹیم سے بدترین شکست ہو گئی۔ سری لنکانے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 64رنز سے جیت لیا۔ 165رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم صرف 101رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
افتخار احمد 25جبکہ کپتان سرفراز نے 24رنز بنائے۔ سری لنکن بائولرز اڈانا اور نوان پرادیپ سے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سری لنکا نے تین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-0سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم اپنی اننگز میں پانچ وکٹوں پر165رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں