06:14 pm
برا وقت چل رہا ہے ،ہم اچھا نہیں کھیل پارہے، سرفراز احمد

برا وقت چل رہا ہے ،ہم اچھا نہیں کھیل پارہے، سرفراز احمد

06:14 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بدترین شکست کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے کیچ چھوڑنے سے ٹیم کو کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سرفراز احمدنے اپنے کیچ چھوڑنے کی ایک انتہائی دلچسپ توجیہہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کیچ چھوڑنے سے ٹیم کوکوئی نقصان نہیں ہوا۔ کھلاڑی پرفارم نہ کریں تو ٹیم مینجمنٹ قصور وار نہیں ہوتی۔اس وقت برا وقت چل رہا ہے
،ہم اچھا نہیں کھیل پارہے،کھلاڑی وہی ہیں ممکن ہے آئندہ بھی کھلاڑی وہی ہوں،بس کلک نہیں کررہے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ فیلڈنگ سب کے سامنے ہے، 4 آوٹ کے بعد اتنے رنز نہیں ہونے چاہیے تھے