01:44 pm
قومی کرکٹ ٹیم میں سیلیکٹ نہ ہونے پرکرکٹرکاعدالت سے رابطہ

قومی کرکٹ ٹیم میں سیلیکٹ نہ ہونے پرکرکٹرکاعدالت سے رابطہ

01:44 pm

لاہور(ویب ڈیسک)کرکٹرذاکرخان نے انڈر 19ٹیم میں سیلیکٹ نہ ہونے پرعدالت سے رجوع کرلیا۔اپنی درخواست میں انہوں نے چیئرمین پی سی بی ،وزیراعظم پاکستان اورڈائریکٹرنیشنل اکیڈمی ،قذافی سٹیڈیم سمیت دیگرمتعلقین کوفریق بنایاہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد ریجن انڈر 19 ٹیم کے لیے 60 بچوں میں سے 20 کا انتخاب ہوا، 20 بچوں میں سے درخواست گزار 7 ویں نمبر پر آیا۔کرکٹر زاکر خان نے اپنی درخواست میں لکھا کہ
پی سی پی کے نئے آئین کے تحت علاقائی ٹیمیں ختم کر کے صوبائی سطح پر ٹیمیں بنانے کا قانون آگیا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ صوبائی سیلکشن کمیٹی نے قوانین کے برعکس رسمی سے ٹرائل کروا کے ٹیم منتخب کی۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے زاکر خان کو نظر انداز کر کے مسترد کر دیا گیا جب کہ درخواست گزار کا گزشتہ ریکارڈ دیگر منتخب کیے جانے والے لڑکوں سے گئی گنا بہتر ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ علاقائی سطح پر بنائی گئی ٹیموں کو بحال کرنے اور سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میرٹ پر ٹرائل کروانے کا حکم دے۔